بے چارہ شوہر
ایک آدمی نے تھیلی ہاتھ میں پکڑی ہوئی تھی اور بے تحاشہ بھاگا جارہا تھا،ایک پولیس والے کو شک ہواتو وہ اُس کے پیچھے بھاگا،کافی دیر کے بعد پولیس والا اسے پکڑنے میں کامیاب ہو گیا،
آدمی نے پوچھا!جناب میرا قصور کیا ہے؟
پولیس والا:تم نے چوری کی ہے اور اس تھیلی میں چوری کا سامان ہے۔
آدمی:جناب اس میں میری بیوی کے کپڑے ہیں۔
پولیس والا:تو تم بھاگ کیوں رہے تھے؟
آدمی:میں تو اس لیے بھاگ رہا تھا کہ کہیں میرے پہنچنے سے پہلے فیشن نہ بدل جائے۔
ساس کی نظر
لڑکے نے دس لڑکیوں کو ایک قطار میں کھڑا کیا اور اپنی ماں سے کہا!ان میں سے ایک لڑکی مجھے بہت پسند ہے،وہی آپ کی بہو بنے گی۔
بوجھیں تو ذرا،ان دس لڑکیوں میں سے کون سی لڑکی ہے؟
ماں نے بغور سب لڑکیوں کو دیکھ کر ایک لڑکی کی طرف اشارہ کیاکہ یہ والی لڑکی تمہاری پسند ہے اور تم اسی سے شادی کا سوچ رہے ہو۔
لڑکا انتہائی حیرت سے بولا،جی بالکل مگر آپ نے کیسے پہچانا؟
ماں نے جواب دیا،کیوں کہ ان سب میں یہی لڑکی مجھے زہر لگ رہی تھی۔
ہائے معصومیت
بیوی شاپنگ کرکے گھر آئی اور شوہر سے بولی،’’دیکھیے!میں آپ کے لیے کتنا اچھا رومال لائی ہوں‘‘
شوہر نے حیرت سے کپڑے کو دیکھا اور بولا،’’اتنا بڑا رومال؟یہ تو کوئی چھ گز کا ہوگا۔‘‘
بیوی بولی،’’آپ کے رومال سے جو کپڑا بچے گا،میںاس کا سوٹ سلوا لوں گی۔‘‘