• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
الخطاب

مرتّب:ظہور الدّین خاں امرتسری

صفحات: 188، قیمت: 350روپے

ناشر : ادارۂ پاکستان شناسی، ملتان روڈ، لاہور، 54500

آل انڈیا محمڈن اینگلو اورنٹیل ایجوکیشنل کانگریس، جسے بعد میں آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کا نام دیا گیا، سر سیّد احمد خاں نے 1886ء میں قائم کی تھی، اس کا بنیادی مقصد مسلمانوں کی تعلیمی پس ماندگی کے اسباب کا خاتمہ اور ان میں جدید تعلیم کے حصول کا شعور بیدار کرنا تھا، لیکن درحقیقت یہ آل انڈیا کانگریس کے قیام کا ردِّعمل تھا۔ مسلم لیگ کے قیام (1906ء)تک یہ کانفرنس برصغیر کے مسلمانوں کی نمائندہ تھی اور مسلم لیگ اسی کے پلیٹ فارم سے وجود میں آئی۔ 

اس کے اجلاس سال بہ سال برصغیر کے مختلف شہروں میں منعقد ہوا کرتے تھے۔ زیرِتبصرہ کتاب 1914ء میں راول پنڈی میں ہونے والے اجلاس کی رُوداد کے علاوہ خاں بہادر رحیم بخش کے خطبۂ صدارت اور پروفیسر محمّد سلیمان اشرف کی تاریخی تقریر پر مشتمل ہے۔ ان تقاریر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک صدی قبل کے مسلمان زعماء کس نہج پر سوچتے تھے۔ 

کتاب میں مزید اہم مضامین کے ساتھ کچھ تاریخی تصاویر بھی شامل ہیں۔ پروفیسر محمّد سلیمان اشرف کے حالاتِ زندگی کے بارے میں جن کی خدمات سے موجودہ نسل ناواقف ہے، مرتّب نے ایک اہم خدمت انجام دی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین