گوادر ( نامہ نگار) سر کاری نرخ نامہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ عوامی شکا یات کی صورت میں تادیبی کارروائی کرینگے ۔ ان خیالات کااظہار پر ائس کنڑول کمیٹی کے چیئر مین اسسٹنٹ کمشنر گوادر کیپٹن ( ر) جمیل احمد بلوچ نے نرخ بندی اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف آفیسر بلد یہ گوادر ایاز گورگیج، انجمن تاجران گوادر کے صدر حاجی غلام حسین دشتی اور تاجران سمیت دکانداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں روز مرہ کی اشیا اور دیگر چیزوں کی نرخ بندی کے لئے لائحہ عمل تر تیب دیا گیا اور ریٹ مقرر کرنے کی منظور ی دی گئی ۔