• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے ریفرنڈم،دوسرے روزکی پولنگ بھی مکمل،ملازمین میں ہاتھاپائی

لاہور(آئی این پی)پی آئی اے میں ریفرنڈم ‘ دوسرے روزکی پولنگ کا عمل بھی مکمل ‘ملازمین ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے جس کی وجہ سے ہاتھا پائی بھی ہو ئی۔تفصیلات کے مطابق پانچ سال بعد پی آئی اے ملازمین کے ریفرنڈم کا انعقاد ہوا تو مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھنے والے دھڑے ایک دوسرے کا مقابلہ کرنے میدان میں اترے‘ ریفرنڈم کے دوسرے روز بھی ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو سپورٹ کرنے والے ملازمین کی یونینز ایک دوسرے پر تنقید کے نشتر چلاتی رہیں ‘نعرے بازی کے دوران ایئرلیگ اور پیپلز یونٹی کے حامی ایک دوسرے سے الجھ پڑے اور بات ہاتھا پائی سے بڑھتی ہوئی لاٹھی چارج تک جا پہنچی ‘اس موقع پر پولیس نے مخالفین میں بیچ بچاؤ کرایا اور سب کو اپنے اپنے کیمپس میں واپس بھیج دیا‘ دوسرے روز کے اختتام پر بھی تمام سیاسی دھڑوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سب سے زیادہ ووٹ ان کی جماعت نے حاصل کئے ہیں۔
تازہ ترین