• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

کیا شام جیسے ملک کےحالات میں قنوتِ نازلہ کا اہتمام کرنا چاہیے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟

کیا شام جیسے ملک کےحالات میں قنوتِ نازلہ کا اہتمام کرنا چاہیے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال: آج کل پوری دنیا اور اور بالخصوص ملک شام میں جس طرح مسلمانوں کو تکلیف کا سامنا ہے، وہ مخفی نہیں ہے، محض مسلمان ہونے کے جرم میں ان پر مظالم کے پہاڑ توڑےجارہے ہیں اور مختلف انواع کے بم برساکر ان کی نسل کشی کی جارہی ہے، نیز حال ہی میں قندوز شہر میں حفاظ معصوم بچوں پر آگ کے گولے برسائے گئے ہیں ۔ سوال یہ ہے کہ کیاان حالات میں قنوتِ نازلہ کا اہتمام کرنا چاہیے اور اس کا طریقہ کیا ہے؟(عبد الرحمن، کراچی)

جواب:۔ عالم اسلام خصوصاً ملک شام کے حالات کی بناء پر مسلمانوں کو قنوتِ نازلہ کااہتمام کرناچاہیے۔ ائمۂ کرام فجر کی نماز میں اس مسنون عمل کا اہتمام کریں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ فجر کی نمازمیں دوسری رکعت میں رکوع کے بعد ’’سمع اللہ لمن حمدہ‘‘ کہہ کر امام کھڑا ہوجائے اور قیام کی حالت میں دعائے قنوت پڑھے اوراپنی آواز قرأ ت کی آواز سے ذراکم رکھے ، مقتدی اس کی دعا پر آہستہ آواز سے آمین کہتے رہیں، پھر دعائے قنوت سے فارغ ہوکر امام ’’اللہ اکبر‘‘ کہتے ہوئے سجدے میں چلا جائے، مقتدی بھی اس کی پیروی کریں اور معمول کے مطابق نماز پوری کرلی جائے۔

اپنے دینی اور شرعی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔

masail@janggroup.com.pk

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین