محمد جمیل اختر
اس نے جب سے دودھ میں پانی ملاکر بیچنا شروع کیا تھا، اس کی اتنی آمدنی ڈبل ہوگئی تھی کہ ، ہوتے ہوتے اس نے ایک پلازہ بنالیا۔ اسے کبھی یہ خیال نہ آیا کہ ملاوٹ ملا دودھ لوگوں کی صحت پر کیا اثر کرتا ہے، اسے صرف منافع سے غرض تھی ۔ ایک بار اس کا بیٹا بیمار ہوا اور جعلی ادویات کے استعمال سے جان کی بازی ہارگیا ،اس نے کہا’’ لوگ کتنے ظالم ہیں ،دوا میں بھی ملاوٹ کرتے ہیں ‘‘