• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
قرآنی دُعائوں کا انسائیکلوپیڈیا

مؤلّف: پروفیسر سرور حسین

صفحات: 302، قیمت: درج نہیں

ناشر: ادارہ دعوت و تبلیغ، قرآن محل مارکیٹ، دکان نمبر6 ،اُردو بازار ،کراچی

یہ کتاب شب و روز کے اعمال اور معلومات سے متعلق دُعائوں کا مجموعہ ہے، جسے کتاب کے مؤلّف نے نہایت سلیقے، پوری دِل جمعی و جاں فشانی سے مُرتّب و مُدوّن کیا ہے۔ ان میں154وہ دُعائیں ہیں، جنہیں قرآنی دُعائوں سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ 18دُعائیں ’’صحاحِ ستّہ‘‘ بالخصوص صحیح بخاری و صحیح مُسلم سے استفادہ کے بعد کتاب کا ذخیرہ بنیں۔ 

علاوہ ازیں، مختلف کتب حدیث اور مشہور علماء کی مُرتّب کردہ کتب سے شب و روز کی منتخب دُعائوں کو بھی شاملِ کتاب کیا گیا ہے۔جس سے کتاب کی اہمیت اور استناد کا پتا چلتا ہے۔ مختصر یہ کہ یہ اپنے موضوع پر ایک اہم اور لائقِ مطالعہ کتاب ہے، جسے پورے سلیقے اور اہتمام سے شایع کیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین