• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نورالہدیٰ (پارہ ہفتم، تفسیر و ترجمہ)

مُولّف: ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ

صفحات: 160، قیمت: درج نہیں

ناشر:ڈاکٹر مرتضیٰ ایجوکیشنل ٹرسٹ، 184-L ڈی ایچ اے، لاہور


’’نورُالہدیٰ‘‘قرآنِ کریم کے ساتویں پارے کا ترجمہ و تفسیر ہے۔ ڈاکٹر ملک غلام مرتضیٰ مرحوم نے جس اسلوب اور عام فہم انداز میں اسے پیش کیا ہے، اس سے ایک عام قاری بھی پورے طور پر مستفید ہوسکتا ہے۔یہ دراصل ڈاکٹر صاحب کے ان دروس اور لیکچرز کا مجموعہ ہے، جو موصوف باقاعدگی سے دیا کرتے تھے۔ ان دُروس اور لیکچرز کو بعدازاں کتابی شکل میں شایع کیا گیا، جو اب اُردو زبان و ادب کے تفسیری ادب کا حصّہ ہے۔ 

اس کے مطالعے سے جہاں ڈاکٹر صاحب کے درس ِقرآن کی خصوصیات و امتیازات کا پتا چلتا ہے، وہیں ان کی علمیت، اُسلوبِ تفسیر اور وسعتِ مطالعہ بھی پورے طور پر متاثر کرتا نظر آتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین