مصنّف: ڈاکٹر ساجد امجد
صفحات: 671، قیمت: 1200 روپے
ناشر:سٹی بُک پوائنٹ، نیو اُردو بازار، کراچی
انبیائے کرام کے احوال، سیرت، قصص و واقعات کا مطالعہ دینی اور اسلامی ادب کا ایک اہم موضوع ہے۔متعلّقہ موضوع پر قدیم و جدید علماء، اہلِ علم و دانش، مُورخین اور تذکرہ نگاروں نے اسلامی تاریخ کے ہر دَور میں گراں قدر تصنیفات پیش کیں، اس موضوع پر مُتعدد عربی کتابوں کے تراجم سامنے آئے۔
اُردو زبان و ادب میں اس حوالے سے کئی کتابیں شایع ہوچکی ہیں۔ پیشِ نظر کتاب بھی اسی نوع سے تعلق رکھتی ہے،جسے مصنّف نے قصص و واقعات اور کہانی کے اسلوب میں مُرتّب کیا ہے۔ یہ دراصل مصنّف کے مختلف مضامین کا مجموعہ ہے، جو قبل ازیں ایک ڈائجسٹ میں بالاقساط شایع ہوئے۔ تاہم، اس کتاب میں منتخب انبیائے کرامؑ کے احوال و قصص کے بیان پر اکتفا کیا گیا ہے۔