تالیف: عبداللہ بن احمد العلاف الغامدی
تحقیق و ترجمہ: عبدالستّار قاسم
صفحات: 512، قیمت: درج نہیں
ناشر: دار طیبہ، ریاض، سعودی عرب/دارالقرآن والسّنہ، لاہور
زیرِتبصرہ کتاب ’’الطّریق الیٰ الجنّتہ‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے۔ یہ بنیادی طور پر عقائد اور عبادات کے موضوع پر تحریر کی گئی ہے، جس میں عقیدۂ توحید کی عظمت و اہمیت، اسلامی عبادات کے فضائل و آداب، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ سے متعلق احکام شب و روز کے مسنون اعمال، فرائض و واجبات، شب و روز کی دُعائیں، اسلامی طرزِ معاشرت اور روزمرّہ زندگی گزارنےکے بنیادی اصول قرآن و سنت کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں۔
کتاب علمی اور تحقیقی اسلوب میں تحریر کی گئی ہے، جس کا مقصد قرآن و سنت کا ابلاغ اور دین کی تبلیغ ہے۔ مترجّم نےجس سادہ، عام فہم اسلوب میں کتاب کا عربی سے اُردو ترجمہ کیا ہے، اس نے کتاب سے استفادے کی راہیں آسان تر کرتے ہوئے، اس کے حُسن کو دوچند کردیا ہے۔ کتاب اشاعتی سلیقے اور طباعتی حسن کی آئینہ دار ہے۔