• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامع مسجد درویش پشاور صدر میں سالانہ دستار بندی تقریب 22 اپریل کو ہوگی

پشاور(سٹی رپورٹر) جامعہ امداد العلوم الاسلامیہ جامع مسجد درویش پشاور صدر میں سالانہ دستار بندی کی تقریب 22 اپریل بروز اتوار صبح 8 بجے مہتمم حافظ محمد داؤد فقیر ونائب مہتمم محمد فقیر کی زیر صدارت منعقد ہوگی جس میں جامعہ کے شیخ الحدیث صدر المدرسین مولانا سعید اللہ شاہ صحیح بخاری شریف کی آخری حدیث پر ایمان افروز درس دینگے اور جامعہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائیگی ۔ جامعہ کے منتظمین کے مطابق تقریب میں آئندہ سال کیلئے بجٹ کا اعلان کیا جائیگا اور فارغ التحصیل 155 فضلاء، 10 مفتیان کرام اور 88 قراء کرام کی دستار بندی کی جائیگی، تقریب میں جید علماء کرام کے دست مبارک پر اسناد تقسیم کی جائینگی ۔
تازہ ترین