• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

42 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

ملک بھر کے 87 اضلاع سے حاصل کئے گئے پانی کے 127 ماحولیاتی نمونوں میں سے 42 میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال جولائی میں ملک بھر کے 87 اضلاع سے 127 گندے پانی کے نمونے جمع کیے گئے تھے، پولیو ریفرنس لیب نے 42 نمونے مثبت اور 75 نمونے منفی قرار دیے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق بلوچستان میں 22 نمونے منفی اور ایک مثبت آیا ہے، خیبرپختونخوا میں 24 منفی، 7 مثبت اور 3 نمونے زیر تجزیہ ہیں۔

پنجاب میں 15 منفی، 12 مثبت اور 4 نمونے زیر تجزیہ ہیں، سندھ میں 10 منفی اور 19 نمونے مثبت سامنے آئے ہیں، اسلام آباد میں 1 نمونہ منفی، 3 مثبت جبکہ ایک زیر تجزیہ ہے۔

آزاد جموں اور کشمیر میں پانی کے 2 ماحولیاتی نمونے منفی اور ایک زیر تجزیہ ہےجبکہ گلگت بلتستان میں پانی کا ایک نمونہ منفی اور ایک زیر تجزیہ ہے۔

صحت سے مزید