• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے، فنانشل ٹائمز

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت ہوئی ہے، بھارت وائٹ ہاؤس میں پاکستان کی پذیرائی سے ناخوش ہے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں نہ صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا بلکہ امریکی صدر نے بھی انہیں ملاقات کا موقع دیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا ہے جبکہ پاکستان نے امریکا کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے ہیں

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا کو بالخصوص توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیے ہیں۔

چند ہفتے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امریکا کا ایک اور دورہ ہوا ہے جس میں انہوں نے سینٹ کام کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ اور کمان کی تبدیلی کی تقریب میں شرکت کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے ہیں۔

برطانوی جریدے کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگلمین کے مطابق پاک امریکا تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے۔

قومی خبریں سے مزید