• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہالی ووڈ میں بھی پاکستانیوں کے ’’چرچے‘‘

ہم آئے روز بالی ووڈ اداکاراؤں کی ہالی ووڈ میں مقبالیت اور ان کے کام کے چرچے سنتے رہتے ہیںاور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کی شوبز انڈسٹری خصوصاً بالی ووڈ، پاکستان کے مقابلے میں آج بھی آگے ہے لیکن اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں باصلاحیت افراد کی کمی نہیں۔

پاکستانی فنکارہوں، گلوکارہوں، شاعر ہوں، نغمہ نگار ہوںیا موسیقار کسی طور غیر ملکی اداکاروں سے کم نہیں بالی وڈ فلموں میں جہاں پاکستانی سنگر کی خوبصورت آواز کے گیت سنے جاسکتے ہیں وہیں ہالی ووڈ میں پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں کوبھی بروئے کار لایا جاتا ہے۔ 

ماضی میں تو اس طرح کی مثالیں بہت کم تھیں لیکن اب ہر دوسری تیسری بالی ووڈ فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو جلوہ گر ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسی طرح کچھ باصلاحیت فنکار ایسے بھی ہیں جوبالی وڈ میں ہی نہیں، ہالی وڈ میں بھی اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیںآئیے ذکر کرتے ہیں کچھ بالی ووڈ تو ہالی ووڈ انڈسٹری میں نام کمانے والےاداکاروں کا۔

سرحدوں پر جنگ چھڑنے ،سرحدوں پر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی ورزی ہونے کے باوجود بالی ووڈ کی تاریخ ہو یا حال پاکستانی فنکاروں بنا بالی ووڈ مکمل نہیں ہوسکتا ۔جس طرح پاکستان میں بالی ووڈ اداکاروں مداحوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے بالکل اسی طرح بھارت میں بھی پاکستانی فنکاروں فین فیلورز بڑی تعداد میں موجود ہیں یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جانے لگا ہے ۔

ویسے تو بالی ووڈ میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کی ایک بڑی تعداد موجودہے جن میں معروف سپراسٹارزمحمد علی مرحوم ، ندیم ، علی ظفر، ماہرہ خان، فواد خان، عمران عباس، حمائمہ ملک، زیبا بختیار، انیتاایوب، میرا، وینا ملک، ہمایوں سعید، جاوید شیخ، ثناء، معمررانا، حیا سہگل اور سارہ لورین سمیت دیگرکوبھارتی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ تمام پاکستانی فنکارکسی طرح سے تعارف کے محتاج نہیں ہیںلیکن آج ہم ذکر کریں گے ان چند اداکاروں جو بالی ووڈ میں کام کرنے کے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

عمائمہ ملک

  بالی ووڈ تو بالی ووڈ ہالی ووڈ میں بھی پاکستانیوں کے ’’چرچے‘‘

پاکستانی اداکارہ عمائمہ ملک کا بالی ووڈ کے معروف اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کااعزاز رکھتی ہیں۔بالی وڈ میں عمائمہ کی پہلی فلم ’’راجا نٹورلال‘‘ ہے جس نے بالی ووڈ کی سپر اسٹار پریانکا چوپڑا کی فلم ’’میری کوم ‘‘ سے زیادہ بزنس کیا ۔اور آئندہ بھی عمائمہ بالی ووڈ کی مزید فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

کامران پاشا

کامران پاشاہالی ووڈ کے ایک سکرین رائٹر، ڈائریکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ناول نگار بھی ہیں۔۔کامران کے ان چند مسلمانوں میں شامل ہیں جو فلم ، ٹیلی وژن اور ناولوں کے ذریعے اسلام اور مسلم کمیونٹی کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔سی ڈبلیو کی ٹی وی سیریز نیکیتا کے لیے رائٹر کے طورپر کام کیا دو ناول لکھنے کا اعزاز رکھتے ہیں

ماہ نور بلوچ

  بالی ووڈ تو بالی ووڈ ہالی ووڈ میں بھی پاکستانیوں کے ’’چرچے‘‘

ماہ نور بلوچ کا شمارپاکستان کی خوبصورت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے یہی نہیں ماہ نورپاکستانی ماڈلنگ کی دنیا کا بھی ایک جانا پہچانا نام ہے۔2013میں ماہ نورنے ہالی ووڈ ہدایت کار جریمیا برن بور ن کی فلم’ ’ٹورن‘‘ میںڈنڈری ٹیلر، فرحان طاہر، شیرون واشنگٹن اور جان ہارڈ کے ساتھ کام کیا ۔

میشا شفیع

مشہور اداکارہ صباحمید کی بیٹی اور ٹاپ ماڈل ،اداکارہ اور پاپ سنگر میشا شفیع نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہی ہالی ووڈ سے کیا۔2013 میں میشا شفیع نے ہالی وڈ فلم ’ دی ریلکٹنٹ فنڈامنٹلسٹ’ میں اپنا کردار نبھایا۔

فواد خان

  بالی ووڈ تو بالی ووڈ ہالی ووڈ میں بھی پاکستانیوں کے ’’چرچے‘‘

فواد خان کا شمار لالی ووڈ کے ساتھ ساتھ بالی ووڈفلم انڈسٹری کے بھی صف اول کے اداکاروں میں ہوتاہے۔ فواد خان اب تک بالی ووڈ فلموں ’کپور اینڈ سنز‘اور’اے دل ہے مشکل‘ خوبصورت میں کام کرچکے ہیں۔ رواں ماہ سپر سٹار فواد خان کو دبئی میں منعقدہ فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کی تقریب اجرا میں پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون کے اعزاز سےبھی نوازا گیا۔

نصرت فتح علی خان

  بالی ووڈ تو بالی ووڈ ہالی ووڈ میں بھی پاکستانیوں کے ’’چرچے‘‘

پوری دنیا میں نصرت فتح علی خان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔دنیا بھر میں قوالی اور پاکستانی انٹرٹینٹمنٹ کو متعارف کرانے کا سہرا نصرت فتح علی خان علی خان کو جاتا ہے۔انھوں نے پاکستان سمیت چالیس سے زیادہ ممالک میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ان ممالک میں جرمنی ، پیرس ، لندن ، جاپان ، نیویارک ، واشنگٹن وغیرہ شامل ہیں۔معروف امریکی میوزک کمپوزرپیٹر گیبریل، مائیکل بروک اور ایڈی ویڈر کے ساتھ مل کر مختلف تجربات کئے ۔ ان کی خوبصورت آواز ہالی ووڈ فلم ڈیڈ مین واکنگ’ ، ‘نیچرل بورن کلرز’ سمیت متعد فلموں میں سنی جا سکتی ہے۔

ماہرہ خان

  بالی ووڈ تو بالی ووڈ ہالی ووڈ میں بھی پاکستانیوں کے ’’چرچے‘‘

ماہرہ خان اس وقت پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ اداکاری میں خاص مہارت رکھتی ہیں اور ان کی یہی مہارت انھیں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ہیروئن بنا گئی ماہرہ خان نے فلم ’رئیس ‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار نبھایاباکس آفس پر 137.51 کروڑ روپے کمائے ۔فلم رئیس گزشتہ برس کی کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔

ماوراحسین

  بالی ووڈ تو بالی ووڈ ہالی ووڈ میں بھی پاکستانیوں کے ’’چرچے‘‘

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین کا شمار بھی بالی ووڈ میں کام کرنے والی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ ماورا نے ادھیکا راؤ اور وینے سپرو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم’’ صنم تیری قسم ،،میںبالی ووڈنئے اداکار ہرش وردھن راکے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔فلم کی دیگر کاسٹ میں انوراگ سنہا،منیش چوہدری،مرلی شرما اور وِجے راز شامل ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین