بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ الینا ڈی کروز جو گزشتہ کئی ہفتوں سے شادی اور امید کی خبروں کی زد میں تھی انہوں نے اس حوالے سے خاموشی توڑ دی ہے اور کہا کہ ’میں امید سے نہیں ہوں‘۔
برفی، رستم، بادشاہو، مبارکاں اور ریڈ میں اپنی خوبصورت اداکاری سے فلم بینوں کا دل جیتنے والی 30سالہ اداکارہ کی اپنے آفیشل فوٹو گرافراور دوست رینی بیون سے شادی اورامید سے ہونے کی خبر گردش کرتی رہیں تاہم انہوں نے میڈیا میں اس حوالے سے وضاحت سے صاف الفاظ میں انکار کیا۔
گزشتہ روز الینا ڈی کروز نے اپنے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی اور جس کا کیپشن تھا ’امید سے نہیں ہوں ‘اس سے قبل شیئر کی گئی رنگین تصویر میں انہوں نے لکھا کہ’ تازہ ہوا لیں اور گند کو خراج کریں‘۔
خاموشی توڑنے والی الینا ڈی کروز نے ایک معاملے پر اپنا موقف تو دیدیا ،لیکن اپنے دوست اور آسٹریلوی فوٹو گرافر سے شادی سے متعلق بات تاحال ادھوری ہے۔
اس سے قبل فوٹو گرافر سےدسمبر 2017ء میں خفیہ شادی کرنے کی خبریں عام ہوئیں،جس پر انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں تصدیق یا تردید نہیں کرسکتی ۔