6 سے کم یا 8 گھنٹے سے زیادہ سونے سے حیاتیاتی بڑھاپے کی علامات تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں، تحقیق
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو چھ گھنٹے سے کم یا آٹھ گھنٹے سے زیادہ سوتے ہیں، ان میں حیاتیاتی بڑھاپے کی علامات زیادہ تیزی سے ظاہر ہوتی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مثالی نیند تقریباً سات گھنٹے فی شب ہے۔ جو لوگ روزانہ 6.4 سے 7.8 گھنٹے تک سوتے تھے، ان میں بڑھاپے کی علامات نسبتاً کم دیکھی گئیں۔