مصنّف: آصف خان ترک
صفحات: 104، قیمت: 200 روپے
ناشر: علم و عرفان پبلشرز، الحمدمارکیٹ، اُردو بازار، لاہور
پشاور کے صحافی آصف خان ترک کی28منتخب تحریروں کا یہ مجموعہ،جن میں بیش تر سیاسی و سماجی موضوعات پر ہیں، ایک محبِ وطن پاکستانی کی دِل کی آواز ہیں، ان کے ذریعے وہ بڑی غیر جانب داری کے ساتھ مختلف مسائل کا جائزہ لے کر قومی یک جہتی کے فروغ کے لیے تجاویز پیش کرتے ہیں اور وطن سے محبّت کے جذبے کو اُبھارتے ہیں۔
مگر یہ تحریریں کب اور کن اخبارات میں شایع ہوئی ہیں، یہ حوالہ دینا ضروری تھا۔ نیز، کاغذ بھی اگر بہتر معیار کا ہوتا، تو کتاب زیادہ خُوب صُورت شایع ہوسکتی تھی۔