مصنّف:سیّد اقبال احمد
صفحات192:،قیمت: 300روپے
ناشر :ادارہ، تحقیق و تخلیق، بلاک 14 گلستانِ جوہر، کراچی
زیرِتبصرہ کتاب، مختلف موضوعات پر تحریرکردہ مضامین کا مجموعہ ہے، جن کا مرکزی خیال، اسلام دشمن پروپیگنڈے کے مقابلے میں، اسلام کی حقیقی اور روشن خیال تصویر پیش کرنا ہے۔مصنّف نے مختلف مفکرین کے حوالے سے ماضی کا جائزہ لیتے ہوئے، یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ دَورِ حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے، ایک اجتماعی فکر کے ذریعے ایک ایسا راستہ اختیار کرنا چاہیے، جس کی بنیاد ماضی پرستی اور رجعت پسندانہ سوچ کی بجائے اسلام کے بنیادی اصولوں پر ہو۔ کتاب اچھے انداز میں شایع کی گئی ہے۔