• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’ڈیکوریشن و کینڈل‘‘روشنی کے ساتھ سجاوٹ میں بھی مفید

’’ڈیکوریشن و کینڈل‘‘روشنی کے ساتھ سجاوٹ میں بھی مفید

موم بتیوں کی مدھم روشنی میں کیا گیا ’’کینڈل لائٹ ڈنر،، نوجوان طبقے میں خاصا مقبول ہے یہی وجہ ہے کہ موم بتی کا ذکر آتے ہی ذہن میں کینڈل لائٹ ڈنر جگہ بنانے لگتا ہے۔وہ زمانے گئے جب کینڈلز لوڈ شیڈنگ میں لائٹ کے متبادل کے طور پر جلائی جاتی تھیں۔اب زمانہ ہے کہیں’’ کینڈل لائٹ ڈنر،،تو کہیں’’ ڈیکوریشن ود کینڈلز ،،کا ۔ڈیکوریشن سے یا د آیا کیا آپ بھی یہی سمجھتے ہیں کہ کینڈلز صرف جلانے یا ڈنر کے لئے استعمال کی جاسکتی ہے ؟اگر آپ دور جدید کے آرائشی طریقوں سے واقف ہیں تو یقینا آپ کا جواب نہیں میں ہوگا لیکن اگر ایسا نہیں ہے اور آپ کینڈلز کے ذریعے آرائشی طریقوں سے واقف نہیں بھی ہیں تو کوئی بات نہیں آج کے بعد ضرور ہوجائیں گے کیونکہ آج ہم ڈیکوریشن ود کینڈل کے عنوان پر بھی بات کرنے لگے ہیں ۔موم بتیوں کے ذریعے آرائش پر بات کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ ان سےمتعلق ایک خاص اور اہم فائدہ کا ذکر ضرور کرلیا جائے۔

سینٹیڈ کینڈلز(Scented candle) سجاوٹ بھی ،علاج بھی

ہم اپنی زندگی میں موجود بہت سی ایسی چیزوں کو نظر انداز کردیتے ہیں جن کا استعمال ہمیں پرسکون بناسکتا ہے ساتھ ہی ڈپریشن جیسے مرض سے بآسانی نجات دلاسکتا ہے۔ان چیزوں میں دو چیزیں خاصی اہم ہیں پہلی سینٹ اور دوسری موم بتیاں جن کے ملاپ سے اروما تھراپی وجود میں آئی۔ سینٹڈ کینڈل کی نہ صرف خوشبو بہترین ہوتی ہے بلکہ اسے بطور آرائش استعمال کرکے انسان کے موڈ میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔ مارکیٹ میں ان کینڈلز کی قیمت عام کینڈل سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے اگر آپ چاہیںتو یہ کینڈل گھر پر بھی بآسانی بنا سکتے ہیں۔جس کے لئے قدرتی آئل میں یاسمین اور چنبیلی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔پام ویکس بھی دیرپا روشنی اور خوشبو کے لئے بہترین تسلیم کیا جاتا ہے۔ان کینڈلز کو آرائش کے طور پر استعمال کرنے کے لئے ربن لگاکر،یا قدرتی پھولوں اور کلیوں کے اضافے کے ساتھ اس کی وقعت میں مزیداضافہ کرسکتے ہیں۔

اینٹرنس میں رکھے ڈیکوریشن کینڈلز کے جار

کینڈلز جار کے ذریعے گھر کی راہداری کو ایک نیا لک دیا جاسکتا ہے ۔جی ہاں اینٹرنس کی سجاوٹ گھر کی آرائش و زیبائش کی طرح خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔اس سلسلے میں خاصی احتیاط کی ضرورت ہے چونکہ اینٹرنس گھر کا وہ حصہ ہے جہاں آمدورفت زیادہ ہوتی ہے چاہے وہ مہمان ہوں یا گھر کے مکین ، آپ ایک خوبصورت آرائشی جار میں رنگ برنگی یا سفید موم بتیاں ڈال کر اینٹرنس ٹیبل کو سجا سکتے ہیں اور مہمانوں کی آمد یا کسی تقریب کے موقع پر ان کو جلا کر گھر رو شن کرنے کے ساتھ اس کی دلکشی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈرائنگ روم سجائیں ڈیکوریشن کینڈل کے ساتھ

ڈرائنگ روم کا استعمال مہمانوں کی آمد پر زیادہ کیا جاتا ہے۔اگر آپ بھی آرائشی موم بتیوں کے ذریعے اپنا گھر سجانا چاہتے ہیںتو ڈرائنگ روم میں رکھی میز سے فائدہ اٹھائیں ۔ اس میز پرآرائشی پتھر یا کچھ ڈیکوریشن پیسز کے ساتھ چند موم بتیاں لگاکر ڈرائنگ روم کے ماحول میں مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

یہی نہیں اگر آپ آرائشی پتھر کا استعمال نہیں کرنا چاہتے ہیں تو کینڈل ٹرے میں پودوں کے ہمراہ کینڈل کے ذریعے بھی ڈرائنگ روم کی خوبصورتی بڑھائی جاسکتی ہے۔

ڈیکوریشن ودکینڈل ہولڈر

سینٹڈکینڈل کے علاوہ عام رنگ برنگی روشنیوں کے ذریعے بھی گھر کی خوبصورتی بڑھائی جاسکتی ہے۔اگرآپ کے پاس کینڈل ہولڈرنہیں بھی ہے تو آپ صرف موم بتیاں خریدیں اورہولڈر کی جگہ گھرمیںموجود پرانی شیشے کی بوتلوں کو کلر نگ کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

ڈیکوریشن کیج ود کینڈل

پنجرہ ہمیشہ پرندوں کے گھر کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان پنجروں کو آپ گھر کی سجاوٹ میں بھی بخوبی استعمال کرسکتے ہیں جی ہاں !کیج ود ڈیکوریشن کینڈل ایسا ہی ایک خوبصورت آئیڈیا ہے ۔بس فرق ہے تو صرف اتنا کہ ان پنجروں میں پرندوں کے بجائے آپ نے ڈیکوریشن کینڈل قید کرنی ہوں گی۔ڈیکوریشن کیج عام پنجروں کی بنسبت تھوڑے مہنگے اور زیادہ خوبصورت ہوتے ہیں۔ ان پنجروں کو ٹیبل پر رکھ کر ان کے اندر رنگ برنگی کینڈلز کے ذریعے گھر کی سجاوٹ کو اک نیا لک دیا جاسکتا ہے۔

ڈیکوریشن کینڈل اسٹین

کینڈل اسٹین کے ساتھ آرائشی موم بتیوں سے سجاوٹ کا استعمال ایک عام اسٹائل ہے ان اسٹین میں کینڈل لگاکر کہیں بھی انھیں بآسانی سجایا جاسکتا ہے آج کل مارکیٹ میں نت نئے آرائشی کینڈل دستیاب ہیں جن میں فلاور اسٹائل ،فروٹ اسٹائل سٹین میں موم بتیاں لگاکر گھر کی آرائش میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین