• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان ، نواز شریف، قائم علی شاہ، عابد شیر علی کےخلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ، عابد شیر علی ، خلاف توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عادی درخواست گزار محمود اخترنقوی کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی، وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی تودرخواست گزار کاکہنا تھا کہ نواز شریف کے نا اہل ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے بیان دیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ وزیراعظم شاہد خاقان نے نیب ریفرنسز کی بات کی۔نیب ریفرنسز پر بات کرنے سے سپریم کورٹ کی توہین کیسے ہوئی۔دریں اثناء عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دے کر خارج کردی ۔سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے خلاف توہین عدالت درخواست خارج کردی عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی ، وزیر مملکت عابد شیر علی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی تو درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عابد شیر علی کی ہدایت پرعدالت عظمی کی بجلی کاٹی گئی جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ یہ توہین عدالت کامعاملہ نہیں ہے چیف جسٹس کا درخواست گزار محمود اختر نقوی سے کہنا تھا کہ آپ نے سینکڑوں درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔ آپ بتادیں کتنی درخواستیں باقی ہیں۔
تازہ ترین