• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ امریکی میڈیا پر برس پڑے، ایران پر حملوں کی کوریج پر تنقید

امریکی صدر ٹرمپ---فائل فوٹو
امریکی صدر ٹرمپ---فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکی میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایران پر حملوں کی کوریج پر سخت ردِعمل دے دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں سی این این اور دیگر میڈیا اداروں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی کارروائی آپریشن مڈنائٹ ہیمر مکمل طور پر کامیاب رہی۔

انہوں نے لکھا ہے کہ یہ آپریشن ایران کے جوہری مراکز کی مکمل تباہی کا باعث بنا، تاہم اس کے اثرات کو ختم کرنے کا عمل طویل اور مشکل ہو گا۔

 ٹرمپ کا کہنا ہے کہ فیک نیوز سی این این اور دیگر میڈیا نیٹ ورکس ہمارے پائلٹس کو ان کا حق نہیں دے رہے اور ہمیشہ ان کی کامیابی کو کم تر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس سے قبل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکا ایران کے خلاف جنگ میں واضح برتری حاصل کر چکا ہے، تاہم نیو یارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کی کوریج سے ایسا تاثر دیا جا رہا ہے جیسے امریکا جنگ ہار رہا ہو۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میڈیا رپورٹس کے باعث دشمن بھی کنفیوژن کا شکار ہو رہا ہے اور اینٹی امریکا فیک نیوز میڈیا ایران کی جیت چاہتا ہے، لیکن ایسا نہیں ہو گا کیونکہ میں قیادت کر رہا ہوں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید