• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کی تعمیرِ نو، بورڈ آف پیس کے نمائندوں کے دبئی میں مذاکرات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق بورڈ آف پیس کے نمائندوں کے دبئی کی ملٹی نیشنل کمپنی کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

 برطانوی اخبار کے مطابق بورڈ آف پیس اور دبئی کی کمپنی کے درمیان غزہ میں امداد کی فراہمی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی، انسانی امداد اور لاجسٹکس سے متعلق دبئی کی کمپنی کے ساتھ پارنٹر شپ پر غور کیا گیا۔

فنانشل ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بات چیت میں اس امکان پر غور کیا گیا ہے کہ ڈی پی ورلڈ بورڈ آف پیس کے ساتھ شراکت داری کر کے غزہ میں انسانی امداد اور دیگر اشیاء کی ترسیل کے لیے لاجسٹکس اور سپلائی چین کا نظام سنبھال سکتی ہے۔

یاد رہے کہ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ بورڈ آف پیس منصوبے کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد طویل جنگ کے بعد غزہ میں شہری انفرااسٹرکچر کی بحالی اور حکومتی امور کو دوبارہ فعال کرنا ہے۔

 بورڈ کا کام ان تمام معاملات کی نگرانی کرنا اور تعمیرِ نو کا عمل شروع کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید