پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
بازارِ حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 2261 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 74 ہزار 457 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس1 لاکھ 73 ہزار 405 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ 1 لاکھ 74 ہزار 481 کی بلند سطح تک بھی گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 72 ہزار 196 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہو کر 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔