کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹور نامنٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ہاکی ٹیم کا فزیکل کنڈیشننگ کیمپ پیر سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگا۔ چیمپئنز ٹرافی 23 جون سے یکم جولائی تک ہالینڈ میں کھیلی جائے گی۔ کیمپ کیلئے 38 سینئرز کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے، یہ ایونٹ کی تیاری کا پہلا مرحلہ ہے، نامور آسٹریلوی فزیکل انسٹرکٹر ڈینل بیری ٹریننگ کی نگرانی کریں گے، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی سفارش پر پی ایچ ایف نے ڈینل کی خدمات حاصل کی ہے۔ تربیتی کیمپ 15 مئی تک جاری رہے گا۔