• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ واقعے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاج ، سخت کارروائی کامطالبہ

سکھر +نوشہرو فیروز(بیورو رپورٹ/نامہ نگاران )  لاڑکانہ واقعے کیخلاف سول سوسائٹی کا احتجاجی مظاہرہ  کرتے ہوئے سخت کارروائی کرنیکا مطالبہ،واقعے میں ملوث درندوں کو گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دی جائے تفصیلات کے مطابق سکھر سول سوسائٹی کی جانب سے لاڑکانہ میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی 9سالہ لڑکی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین انصاف فراہم کرو ملزمان کو سزا دو کے نعرے بلند کررہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ کی صائمہ جروار کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا،معصوم صائمہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جار ہا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ نوشہروفیروز لاڑکانہ واقعے کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج، ظالموں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی جانب سےلاڑکانہ میں معصوم بچی صائمہ جروار کو زيادتی کا نشانہ بنانے اور قتل کرنے کے خلاف احتجاج کیا گيا۔ اس موقع پرمحمد یونس راجپر،زاہد راجپر، غلام مرتضی تگر، خادم حسین سیال،وحید مستوئی، جاوید احمد اور ديگر نے کہا کہ لاڑکانہ واقعے نے انسانیت کا سر شرم سے جھکادیا ہے مگر افسوس کے ابھی تک ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی نہيں کی گئی جوکہ انتہائی غلط عمل ہے جس کی ہم شدید الفاظ ميں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نےمطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث درندوں کو گرفتار کر کے انہیں عبرتناک سزا دی جائے بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائيگا۔ ٹنڈو باگو مقامی  گروپ ٹنڈو باگو کی جانب سے لاڑ کانہ میں صائمہ کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے کےواقعے کے خلاف امیر معاویہ میمن اور سجاد انصاری کی قیادت میں پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ معصوم لڑکی  صائمہ کے قاتلوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے۔
تازہ ترین