• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ میں جماعت اسلامی کے دفتر پر حملہ،توڑپھوڑ،کارکنوں پر تشدد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلبرک کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 13مسجد قباءکے قریب واقع جماعت اسلامی کے دفتر پر ڈنڈوں اور لاٹھیوں سے لیس سینکڑوں لڑکوں نےحملہ کر دیا اور دفتر میں موجود جماعت اسلامی کے کارکنان کو تشدد کانشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی ،بعدازاں جماعت اسلامی کے رکن محمد حماد یوسف چانڈیو کی مدعیت میں اے پی ایم ایس او کے عمر ،امجد ،رضا ،فہد اور پرویز ودیگر کے خلاف مقدمہ الزام نمبر142/018درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،پولیس کے مطابق جمعیت کے کارکنان نارتھ ناظم آبادمیں واقع پریمئیرکالج میں امتحانات کے دوران جاری نقل کی روک تھام کیلئے کوشاں تھے اس دوران اے پی ایم ایس او کے کارکنان سے ان کی تلخ کلامی ہوئی تھی تاہم معاملہ ختم ہوگیا تھا بعد میں اے پی ایم ایس او کے مسلح کارکنان نے جماعت اسلامی کے دفتر پر حملہ کیااورجماعت اسلامی کے زیر اہتمام واٹر فلٹر پلانٹ میں کام کرنے والے ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔
تازہ ترین