لاہور(این این آئی ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے گر کر تباہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیاہے۔انہوں نے طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والوں کیلئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا اور شہداء کے خاندانوں سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیاہے۔سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے بھی طیارے کی تباہی پر دکھ اور افسوس کا اظہار اور شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی ہے ۔