• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپتال کے مراحل کو بھول جائیں الیکٹرک اسکن لگائیں


جاپانی سائنسدانوں نے صحت کی نگرانی کرنے والی 'الیکٹرانک اسکن 'بنالی۔دورِ جدید میں جہاں سائنس نے ترقی کرلی ہے وہیں شعبہ طب میں بھی حیرت انگیز ایجادات سامنے آرہی ہیں اور اب انسانی صحت کا پتا لگانا بھی مزید آسان ہوگیا ہے۔

جی ہاں، جاپان کے سائنسدانوں نے صحت کی نگرانی کرنے والی جلد’الیکٹرانک اسکن ‘ایجاد کرلی ہے جو ایموجیز کے ذریعے مریض کی صحت کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی اور اس انفارمیشن کو اُن کے پیاروں تک باآسانی پیغام کی صورت بھیجا جا سکے گا۔

جاپانی سائنسدانوں کے مطابق یہ الیکٹرانک اسکن سولہ ایل ای ڈی لائٹس اور لچکدار وائرنگ کے ساتھ ایک ربڑ کی شیٹ پر بنائی گئی ہے جو انتھائی باریک دکھائی دیتی ہے جسے انسان کی جلد پر لگایا جاتا ہے اور یوں یہ 'الیکٹرانک جلدصحت کو مانیٹر کرتی ہے۔


تازہ ترین