• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ایف سی کراچی لیژر لیگس فٹ بال کی چیمپئن بن گئی

ایف سی کراچی نے لیژر لیگس سیزن تھری کی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فیصاد ایف سی کی دوسری، لیورپول اور جوگا بونیٹو کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرلی۔

ورلڈ گروپ کے زیراہتمام لیثررلیگس کے سیزن IIIکا کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم کلفٹن پر اختتام ہوگیا۔ کراچی ایف سی نے اپنے آخری میچ میں لیورپول ایف سی کے خلاف مقابلہ 1-1سے برابر کھیل کر سیزن IIIکی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

اسامہ بلوچ اور راشد نے اپنی ٹیم کیلئے ایک ایک گول اسکور کیا۔ لیورپول کے سمیع کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ فیصاد ایف سی نے اقبال میموریل کو 2-1سے ناکام کیا۔

فاتح ٹیم کیلئے احسان اور انس نے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا جبکہ فرخ نے ناکام سائیڈ کا واحد گول اسکور کیا۔ فیصاد ایف سی کے احسان ظہیر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیزن IIIمیں 14رائؤنڈ کے میچز مکمل ہونے کے بعد ایف سی کراچی نے 23پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصاد ایف سی کو 21پوائنٹس کے دوسری پو زیشن ملی۔

لیورل پول 19پوائنٹس بنا کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ چوتھی پوزیشن جوگا بونیٹو کو ملی جس نے 17پوائنٹس کے ساتھ سیزن IIIکا اختتام کیا۔

سکسٹین اسٹار گراؤنڈ پر 6مئی کو 14واں اور آخری راؤنڈ کھیلا جائے گا۔ یہاں بڑی دلچسپ صورتحال ہے۔ نارتھ مسلم کو 22پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل ہے جبکہ ایک پوائنٹ کے فرق سے آر ایف یونائیٹڈ کی دوسری پوزیشن ہے تاہم گول اوسط پر انہیں واضح برتری حاصل ہے۔

نارتھ مسلم اپنے آخری میچ میں ایف سی ایولیوشن کے خلاف میچ جیت لیتی ہے تو اس کی پہلی پوزیشن برقرار رہے گی لیکن اگر اس نے میچ برابر کیا یا انہیں شکست ہوئی تو ان کی پہلی پوزیشن خطرے میں پڑ جائے گی۔

دوسری جانب آر ایف یونائیٹڈ اگر حریف ایس کے ڈی کے خلاف میچ جیت لیتی ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 23ہوجائے گی جو انہیں نارتھ مسلم کے میچ برابر کرنے یا شکست ہونے پر سیزن تھری کی وینیو چمپئن بناسکتی ہے۔

اس گروپ میں سرسید ایف سی کی 15پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے۔دیگر ٹیمیں اپنے اپنے میچ جیتنے کے باوجود ٹاپ تھری ٹیموں کے مقابلے میں پوائنٹس ٹیبل پر بہت نیچے ہیں۔

تازہ ترین