• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاڑکانہ میں صائمہ جروار کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مورو (نامہ نگار ) مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے لاڑکانہ میں صائمہ جروار کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کرنے کے خلاف مورو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت غلام فرید کلہوڑو، اسلم کوریجو، اکرم چانڈیو، یاسین ملاح، امین کلہوڑو، ساجد نول، جگدیش کمار اور دیگر کر رہے تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ لاڑکانہ میں بے دردی سے قتل ہونے والی صائمہ جروار کے قاتل اب تک گرفتار نہیں کئے گئے جس کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صائمہ جروار کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔

تازہ ترین