لندن: پال مرفی
عالمی چیس ( شطرنج) فاؤنڈیشن فائڈ کی جانب سے ایسےبینک کی تلاش جو اسے صارف کے طور پر لینے کیلئے تیار ہو اسے مالیاتی انتشار کے حوالے کردیا کیونکہ طاقت کے حصول کی جدوجہد اپنے عروج پر ہے ۔
یوبی ایس جس کے ساتھ ماضی میں فائڈ کے بینک کے معاملات تھے،نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے قریبی روسی سیاستدان اور چیس باڈی کے منحرف صدر کرسر ایلیوم زینوف کی امریکی پابندیوں کی فہرست پر موجودگی کی وجہ سے ہفتے کے اختتام پر تنظیم کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کردیئے
یوبی ایس نے اپنے ممکنہ اقدام کے بارے میں فروری میں خبردار کیا تھا، اور گذشتہ ہفتے فائڈ کے خزانچی ایڈرین سیگل نے صدر اور 189 نیشنل فیڈریشنز کے تمام خزانچیوں کو لکھا جس میں ان سے درخواست کی کہ آبائی باڈی کو فنڈز نہ بھیجیں جبکہ یو بی ایس کے متبادل کیلئے کوشش کی گئی تھی۔
فائڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نائیگل فری مین کی جانب سے مسٹر ایلیوم زینوف کو جمعہ کو خط ارسال کیا گیا اور فنانشل ٹائمز کی جانب سے دیکھا گیا جس نے وضاحت کی کہ پندرہ دن سے دیگر چار سوئس بینکوں کے ساتھ مذاکرات ہوچکے ہیں، تاہم ان میں سے کوئی بھی فائڈ کو بطور صارف لینے کیلئے تیار نہیں ہے جبکہ ایلیوم زینوف ابھی صدر ہیں۔
مسٹر فرییلی مین کو بھی جنیوا اور لوزانے میں 18 بینکوں نے نامزد کیا جنہوں نے فائڈ کے کے ایگزیکٹو سے ملاقات سے انکار کردیا، جبکہ رومانیہ میں الفا بینک اور جارجیا میں نیشنل بینک کے ساتھ بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
ایلیوم زینوف کا حوالہ دیتے ہوئے خط کا اختتام کیا کہ میرا نہیں خیال کہ یو ایس بینک کی تجویز دیتے ہوئے سنجیدہ ہوسکتے ہیں، جب تک کہ آپ بطور فائڈ کے صدر امریکی خزانہ کی پابندیوں کی فہرست پر موجود ہیں۔
شام کی حکومت کی جانب سے یا کیلئے کام کرنے مالی امداد کیلئے مسٹر ایلیوم کو 2015 میں پابندیوں کا ہدف بنایا گیا تھا۔
وہ 1995 سے فائڈ کے صدر ہیں لیکن باڈی کی بڑھتی ہوئے مالی مشکلات کے باجود اپنے بورڈ کے ساتھیوں کی جانب سے بارہا استعفیٰ کے مطالبے کی مزاحمت کررہے ہیں۔
20 فروری کو یو بی ایس کی جانب سے کاروباری تعلقات نمبر 0243-00342087 کا خاتمہ عنوان سے فائڈ کو خط بھیجا گیا، انتباہ کیا کہ 30 اپریل کو الاؤنٹ بند کردیا جائے گا۔
چیس باڈی کی جانب سے اکاؤنٹ بند کرنے کی ڈیڈ لائن کو اکتوبر جب فائڈ کی صدارتی انتخابات ہونگے، تک توسیع کرنے کی درخواست کی بینک نے مزاحمت کی تھی۔
پیر کو مسٹرفری مین نے مزید کسی تبصرے سے انکار کیا۔
مارچ میں فائڈ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ مسٹر ایلیوم زینوف دستبردار ہوگئے تھے تاہم انہوں نے اس کی فوری تردید کی اور دعویٰ کیا کہ وہ امریکی منصوبے کا نشانہ تھے۔ بعدازاں اپریل کے اوائل میں فائڈ بورڈ کے 16 ارکان نے ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں مسٹر ایلیوم زینوف سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
مسٹر ایلیوم زینوف 1993 میں روسی فیڈریشن میں جنوبی علاقے کی خودمختار کالمکیا کے پہلے صدر منتخب ہوئے تھے، اور اس عہدے پر وہ 17 برس تک رہے۔
ان کا اعتراف کیا جاتا ہے کہ چیس میں کافی رقم لگائی، عالمی چیمپیئن شپ کو یکجا کیا اور کھیلنے والوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ دیکھا گیا۔
کالمکیا میں انہوں نے چیس کو اسکول کا لازمی مضمون بنایا اور بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کیلئے چیس سٹی نامی خصوصی گاؤں تعمیر کیا۔
انہوں نے پہلی بار 1990 کی دہائی کے اواخر میں عالمی توجہ حاصل کی، ٹیلی ویژن کے ایک انٹرویو میں دعویٰ کرکے کہ انہیں خلائی مخلوق نے اغوا کرلیا تھا اور انہوں نے دوسرے سیارے کی سیر کی۔
انہوں نے تنازعات کو بھی جنم دیا، جب بغداد میں گاٹا کامسکے اور اناتولی کارپو کے درمیان 1996 میں مقابلہ کرانے کی کوشش کی اور 2011 میں جیسے ہی نیٹو بمباری جاری تھی معمر قذافی کے ساتھ شطرنج کھیلنے کیلئے تریپولی پرواز کرنے پر مظاہرے ہوئے۔
مسٹر ایلیوم زینوف نے اکتوبر میں انتکابات کیلئے کھڑے ہونے کا عہد کیا لیکن فائڈ کے نائب صدر یونان کے جارجیوس ماکروپولس نے بھی اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔
مسٹر ایلیوم زینوف کی حمایت کا امتحان 9 موئی کو ہوگا جب وہ روسی شطرنج فیڈریشن سے توژیق طلب کریں گے، جس نے ماضی میں ان کی بھرپور حمایت کی ہے۔
دریں اثنا عالمی شطرنج چیمپیئن شپ نومبر میں لندن میں منعقد ہونے کی وجہ سے جسے روسی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپیرسکائی لیب نے اسپانسر کیا ہے، برطانوی حکومت کے ڈپارٹمنٹس نے اس کے سافٹ ویئر کے استعمال پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔