• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
آسٹریلیا: ٹم پین ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان مقرر

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ ٹیم کی بھی قیادت سونپ دی گئی ہے ۔

دوسری طرف انجری کا شکار فاسٹ باولر مچل اسٹارک پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لئے پر امید ہیں ۔

بال ٹیمپرنگ ایشو میں اسٹیو اسمتھ کپتانی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے تھے، وکٹ کیپر ٹیم پین کو ٹیسٹ کا کپتان نامزد کیا گیا تھا اور اب کرکٹ آسٹریلیا نے انہیں ون ڈے کی کپتانی بھی سونپ دی ہے ۔

وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے، ون ڈے میں ٹم پین کے ساتھ نائب کپتان ایرون فنچ کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان نامزد کر دیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹی ٹونٹی انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کھیلنے کے ساتھ زمبابوے اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، میچز زمبابوے میں کھیلے جائیں گے۔

فاسٹ باولرز مچل اسٹارک اور پیٹ کیومنز فٹنس مسائل کے باعث ٹیم سے باہر ہیں،ان کے بارے میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل مکمل فٹ ہو جائیں گے ۔

تازہ ترین