• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ کے دبنگ خان کی ایکشن سے بھرپور فلم 'ریس تھری کا دلچسپ ٹریلر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا

اس کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی ابتک یوٹیوب پر 5.7ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے تاہم یہ تعداد وقت کے ساتھ مزید بڑھ رہی ہے۔

ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا

دبنگ خان نے فلم ’ریس 3‘ کا ٹریلر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کیا جسے ابتدائی 5 منٹوں میں ہی یوٹیوب پر ایک لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔

ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا

ٹریلر میں فلم میں موجود تمام کرداروں کے ایکشن کو ڈائیلاگ کے ساتھ دکھایا گیا ہے جبکہ دبنگ خان کی ہر فلم کی طرح اس فلم کے ٹریلر میں بھی ڈائیلاگ کو خصوصی اہمیت دی گئی ۔

ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا

فلم کا ٹریلر 3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں ایکشن مناظر کی بھرمار ہے۔

ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا

فلم ’ریس تھری‘ میں سلمان خان اور جیکولین فرنینڈزمرکزی کردار ادا کررہے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرننڈس ،ڈیزی شاہ، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے شامل ہیں۔

ریس تھری کا ٹریلر یوٹیوب پر چھا گیا

واضح رہے یہ فلم ریس کی تیسری کڑی ہے جو عید الفطر  پرسینماگھروں کی زینت بنے گی۔

تازہ ترین
تازہ ترین