تفہیم المسائل
سوال: سردی اور گرمی کے موسم میں وضو اور غسل میں بہت دشواری ہوتی ہے، اس کا کوئی حل بتائیں ۔
جواب:آپ کا چوتھا سوال یہ ہے: سردی اور گرمی کے موسم میں وضو اور غسل میں بہت دشواری ہوتی ہے، اس کا کوئی حل بتادیں۔آپ کے سوال میں دشواری کا سبب واضح نہیں ہے کہ آیا آپ کے لیے ٹھنڈے پانی کا استعمال تکلیف کا سبب ہے یا گرم پانی کا، اس کا حل تو یہ ہے کہ جس موسم میں آپ کے لیے جس کیفیت (گرم یا سرد)کے پانی کا استعمال قابلِ برداشت ہو، وہ استعمال کریں،جب تک آپ پانی استعمال کرسکتی ہیں ،تیمم جائز نہیں ہے اور اگر آپ کے لیے پانی کا استعمال ہلاکت یا مرض کی شدت کا سبب ہو یا کوئی ایسی بیماری ہے جس میں ڈاکٹر نے آپ کو پانی کے مطلقاً استعمال سے منع کیا ہے ، تو اس صورت میں آپ تیمم کرسکتی ہیں۔
اپنے مالی وتجارتی مسائل کے حل کے لیے ای میل کریں۔
tafheem@janggroup.com.pk