• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ہیٹ اسٹروک، سرد خانوں میں 65 میتوں کا اضافہ

کراچی ہیٹ اسٹروک، سردخانوں میں65 میتوںکا اضافہ

کراچی میں ایدھی کےسردخانوں میں لائی گئی میتوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ایدھی ترجمان کادعوی ہے کہ 3 دن میں65 لاشیں ایدھی کےسردخانوں میں رکھوائی گئیں جو عام دنوں کےمقابلےمیں بہت زیادہ ہے۔

ترجمان ایدھی نے مزید بتایا کہ اکثرمرنےوالوں کےلواحقین نےوجہ موت شدیدگرمی اور ہیٹ اسٹروک بتایا ہےجبکہ مرنے والوں کی عمریں 10 سال سے80 سال کےدرمیان ہیں۔

ایدھی ترجمان کےمقابلےمیں اسپتالوں کاہیٹ اسٹروک سےکوئی موت نہ ہونےکادعویٰ سامنے آیا ہے۔

سربراہ جناح اسپتال اےایم ایس ڈاکٹرعارف نیاز کے مطابق جناح اسپتال میں تاحال ہیٹ اسٹروک کےکسی مریض کاانتقال نہیں ہوا۔

سول اسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر نعمان ناصرنے بتایا کہ اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کاکوئی مریض نہیں آیا اور عباسی شہید اسپتال میں بھی ہیٹ اسٹروک کا کوئی مریض نہیں لایا گیا ہے۔

تازہ ترین