• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کرینہ کپور کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جانے والے اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میکرز ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ خان کے مدمقابل ہیروئن کے کردار کے لیے کرینہ کپور کو کاسٹ کرنے کا سوچ رہے تھے،تاہم کرینہ نے کنگ خان کیساتھ کام نہ کرنے کا فیصلہ سنا کر سب کو حیران کردیا۔

کرینہ کپور کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اب کچھ مختلف کرنا چاہتی ہوں جبکہ اب فلموں سے متعلق میری سوچ اور رویہ تبدیل ہو گیا اور میں ذہنی طور پر تیار نہ ہونے کیوجہ سے بڑے بجٹ کی فلمیں کرنے سے معذرت ہی کروں گی۔

رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور کے انکار کے بعد فلم میکرز اب فلم ’سلوٹ‘ میں شاہ رخ کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے ایشویہ رائے یا دپیکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے پر غور کررہے ہیں۔

کرینہ کپور کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار

واضح رہے کہ فلم ’سلوٹ‘ بھارتی خلا باز کی زندگی پر مبنی کہانی ہے جس کی شوٹنگ شاہ رخ کی فلم ’زیرو‘ کے بعد شروع کی جائیگی۔

تازہ ترین
تازہ ترین