• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس بھاگتی دوڑتی دنیا میں باغبانی کے شوقین افراد کی کمی نہیں یہ ایک ایسا مشغلہ ہے جو صنف کی قید سے آزاد ہے، انسان چاہے کتنا بھی مصروف کیوں نہ ہو، اگر آپ باغبانی کا شوق رکھتے ہیں تو امیدکی جاسکتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اپنے اس شوق کے لیے وقت ضرور نکالتے ہوں گےاور کیوں نہ نکالیں باغبانی کے کتنے فوائد جو ٹھہرے ۔بڑھتی ہوئی آبادی اور ماحولیاتی آلودگی نے جس طرح انسانی زندگی کو متاثر کیا ہے فضاء میں بڑھتی گھٹن بھی کسی قدرسبزے سے دشمنی کا ہی نتیجہ ہے ۔ 

اس مسئلے کے پیش نظر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیرممالک بھی نئی بنائی جانے والی عمارات میں چھتوں پر باغبانی (رُوف ٹاپ گارڈننگ اور رُوف ٹاپ فارمنگ) کو فروغ دے رہے ہیں جس سے ایک طرف باغبانی کے شوقین افراد محدود جگہوں میں بھی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اپنے شوق کو پورا کرسکتے ہیں تو دوسری جانب اس سے فضائی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو سکتی ہے۔

یہ شوق نہ صرف عام افراد بلکہ مشہور سلیبرٹیز میں بھی جنون کی حد تک پایا جاتا ہے، دنیا بھر میں کتنی ایسی مشہور شخصیات ہیں جو باغبانی کا شوق رکھتی ہیں سبزیاں اپنے ہاتھ سے اگانا پسند کرتی ہیں یہ مشہور شخصیات کون ہیں اور کس طرح اپنی مصروف زندگی میں اپنے اس منفرد شوق کے لیے وقت نکالتی ہیں، آئیے بات کرتے ہیں اس موضوع پر ۔۔۔

اوپرا ونفرے

باغبانی کی شوقین ہالی ووڈ بالی ووڈ ’’خواتین‘‘

ٹاک شوز کی بے تاج ملکہ اور اس برس دنیا میں سب سے زیادہ سراہی جانے والی شخصیات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی اوپرا ونفرے باغبانی کا شوق رکھتی ہیں ۔اس شوق کو پورا کرنے کے لیے اوپرا نے اپنی’’ ماؤ،، کی سرزمین کو منتخب کیا ہے۔ جزیرہ ماؤ ہوائی کا دوسرا سب سے بڑا جزیرہ ہےجو جزیرہ ہوائی اور جزیرہ ادیاؤ کے درمیان واقع ہے ۔جہاں اوپرا ونفرے نےسینکڑوں قسم کی سبزیاں ،جڑی بوٹیاںاور پھل اگائے ہوئے ہیں اور اپنے اس شوق کا ذکر اوپرا ونفرےاکثروبیشتر انسٹاگرام کے ذریعے اپنے مداحوں سے شیئر کرتی رہتی ہیں۔

جولیا رابرٹ

باغبانی کی شوقین ہالی ووڈ بالی ووڈ ’’خواتین‘‘

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ سپر اسٹار جولیا رابرٹ بھی گارڈننگ کا شوق رکھنے والی سلیبرٹیز میں سے ایک ہیں۔لاس اینجلس کے شہر میلیبو میں شفٹ ہونے کے بعد جولیا رابرٹ اپنا بیشتر وقت گارڈننگ میں صرف کرتی ہیں ۔یہی نہیں جولیا رابرٹ اپنے بچوں کو گارڈننگ کے فوائد،غذائیت اور صحت کی حفاظت سے متعلق گائیڈ کرتی رہتی ہیںتاکہ وہ بھی ان چھوٹی چھوٹی غذائیت سے بھرپور خوشیوں کا لطف اٹھاسکیں اور جولیا رابرٹ کی یہ گائیڈنس ہی ہے جو ان کے بچوں میں گارڈننگ کا شوق بے انتہا پایا جاتا ہے جس پر جولیا رابرٹ کا کہنا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں اپنا یہ شوق اپنے بچوں کو دینےمیں کامیاب ہو پائی ہوں۔

مارتھا اسٹیوارٹ

باغبانی کی شوقین ہالی ووڈ بالی ووڈ ’’خواتین‘‘

رائٹر ،بزنس وویمن اینڈ امریکن ٹیلیویشن پرسنالٹی مارتھا اسٹیوارٹ مووی بیڈ مام میں بھی کام کرچکی ہیں جس نے ان کے مداحوں کو باغبانی کے بنیادی اصولوں کو سمجھنے میں مدد دی اورمارتھا اسٹیوارٹ ایک ویب سائٹ کے ذریعے بھی مختلف قسم کے پھولوں ،سبزیوں سے متعلق مداحوں کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتی رہتی ہیں۔مارتھا کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ دنیا باغبانی کے فوائد سے آگاہ ہو اور محدود جگہ میں بھی اپنا یہ شوق پورا کرکے بھرپور غذائیت سے لطف اندوز ہو۔

کنگنا رناوت

باغبانی کی شوقین ہالی ووڈ بالی ووڈ ’’خواتین‘‘

نامور بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بھی باغبانی کا شوق رکھتی ہیں ۔کنگنا کے مطابقجس طرح ہم مختلف ضروریا ت پر لاکھوں روپے خرچ کرتے ہیں اسی طرح اگر ہم انھیں میں سے کچھ پیسے باغبانی پر لگائیں تو ہم اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف ستھرا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔یہی نہیں کنگنا نےاپنی 31ویں سالگرہ پر دیگر فنکاروں کے برعکس شاندار پارٹی کا اہتمام کرنے کے بجائے درخت لگا کر نہ صرف ایک نیک کام کیا بلکہ لوگوں کو باغبانی سے متعلق ایک بہت خوبصورت پیغام بھی دیا ۔یہی نہیں کنگنا کے گھر میں بھی سبزہ کے بہترین نظارے موجود ہیں جنھیں کنگنا کے مطابق وہ کیمرے کی آنکھ سے دور رکھناپسند کرتی ہیں ۔

رانی مکھرجی

باغبانی کی شوقین ہالی ووڈ بالی ووڈ ’’خواتین‘‘

بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی بھی باغبانی کا شوق رکھتی ہیں اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے رانی نے اپنے بنگلہ کا ہی کچھ حصہ مختص کیا ہے جس میں رانی روٹیکل پلانٹس لگاتی ہیں اور اس کی دیکھ بھال کا ذمہ بھی بالی ووڈ اداکارہ نے خود اپنے ذمہ لیا ہو اہے۔


انجلینا جولی

باغبانی کی شوقین ہالی ووڈ بالی ووڈ ’’خواتین‘‘

ہولی وڈ اداکارہ، فلم ساز و سماجی کارکن 42 سالہ انجلینا جولی بھی باغبانی کی شوقین سلیبریٹیز میں سے ایک ہیں۔جس کا واضح ثبوت 2001کا واقعہ ہے۔ نیوزویک کے مطابق جب انجلینا کوپناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کا سفیر مقرر کیا گیا ۔تب انہوں نے ایک ہزار ایکڑ پر مشتملانگور کا باغ خریدا اور باغبانی کے شوق کے لیے وقف کردیا،یہی نہیں انجلینا جولی کا باغبانی کا جنون انھیں تمام سلیبرٹیز میں نمایاں کرتا ہے۔

تازہ ترین