• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
خواتین کے لیے زندگی میں توازن برقرار رکھنے کے گُر

آج کی عورت کثیر الجہتی شخصیت کی مالک ہوتی ہے۔ وہ بیک وقت ایک بیوی، ایک ماں، ایک دوست، ایک سوشل ورکر اور ایک انٹرپرنیوئرہوتی ہے اور ہر جگہ اپنی حیثیت اور صلاحیت کو منوانے میں کامیاب رہتی ہے۔ تاہم یہ اتنا آسان بھی نہیں، اس کے لیے آج کی عورت کو بعض اوقات اپنے وقت، توانائی اور اپنی ذات کے لیے کئی چیزوں پر سمجھوتا بھی کرنا پڑتا ہے۔ یہاں آج ہم ایسی ہی خواتین کے لیے چند مفید مشورے پیش کررہے ہیں، جن پر عمل پیرا ہوکر انھیں اپنی زندگی میں ترتیب اور توازن برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

چہل قدمی کریں

آئندہ جب کبھی آپ جذباتی طور پر عدم توازن محسوس کریں، اس پر سوچنے اور افسوس کرنے مت بیٹھ جائیں۔’ دی جرنل آف Behavior تھراپی‘ کے مطابق، چہل قدمی کرنے اور بازؤں کو حرکت دینے سے مثبت توانائی پیدا ہوتی ہے، جس سے جذباتی طور پر انسان کا توازن بحال ہوتا ہے۔

اپنے بجٹ پر نظررکھیں

آپ اپنے مالی معاملات کو اس وقت تک قابو میں نہیں رکھ سکتی، جب تک آپ اپنے اخراجات پر نظر نہیں رکھیں گی۔ یہ بات صرف کہنے کی حدتک نہیں، کیوں کہ عملی طور پر ایسا کرنا انتہائی مشکل طلب کام ہے۔اگر آپ کریڈٹ کارڈ کے ذریعے خریداری کرتی ہیں تو اس کا سب سے بہترین حل یہ ہےکہ کریڈٹ کارڈ کی انتہائی حد(Limit)کا انتظارکرنے کے بجائے کریڈٹ کارڈپر آپ اپنے طور پر تاریخ کی انتہائی حد(Limit)لاگو کردیں۔ مثلاً، ہر ماہ کی آخری تاریخ کو بینک کو کریڈٹ کارڈ کی Due ادائیگی کردیں اور اس کے بعد ہر ماہ کی پہلی تاریخ سےدوبارہ زیرو سے شروع کریں۔

اپنے سامان کو ٹھیک سے پیک کریں

اپنے آؤٹ آف سیزن تمام سامان اور اشیاء کو کسی بیگ میں اچھی طرح پیک کرکے رکھ دیں اور انھیں اس وقت تک ہاتھ نہ لگائیں، جب تک ان کی دوبارہ ضرورت نہ پڑے۔

سوشل میڈیا کا دُرست استعمال

آپ کے لیے اپنے ہرایک ’فیس بک فرینڈ‘ کے بار بار کےنئے اسٹیٹس سے متعلق باخبر رہنا ضروری نہیں ہوتا۔ فیس بک پر آپ کے ساتھ ایسے کئی دوست شامل ہوتے ہیں، جن سے آپ شاذونادر ہی گفت گو کرنا چاہتی ہیں۔ فیس بک آپ کےلیے ایک ٹول لایا ہے، جو ایسے دوستوں کی خود بخود نشاندہی کرتا ہے، جن سے آپ نے ایک عرصے سے رابطہ نہیں کیا۔ آپ ایسے دوستوں کو Acquaintanceگروپ میں منتقل کردیں، اب ان کے نوٹیفکیشن آپ کو بار بار تنگ نہیں کریں گے۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کے بعد آپ کو انھیں Unfriend کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ایپس کا ذہانت مندانہ استعمال

Mint Bills ایک مشہور موبائل فون ایپ ہے۔ آپ اس ایپ کے ساتھ اپنے ہر ماہ ادا کیے جانے والے اکاؤنٹس کو Synchronize کرسکتی ہیں۔ اس کے بعد ہر Due Date کو یہ ایپ آپ کو Pop-up Remindersبھیج دیا کرے گی۔ تمام بلوں کی ادائیگی اب آپ سے چند کلِک کی دوری پر ہوگی۔

توجہ کو مرکوز رکھیں

کئی لوگ اپنے کام کو ادھورہ چھوڑ کر درمیان میں صرف اس لیے ای۔میل چیک کرتے ہیں کہ کہیں کوئی اہم پیغام کی بروقت وصولی رہ نہ جائے۔ آپ اپنے اسمارٹ فون کا ذہانت مندانہ استعمال کریں۔ اگر آپ آئی فون استعمال کرتی ہیں تو پیغام میں جاکر بھیجنے والے کے نام کو کلِک کریںاور اسے Add to VIP کردیں۔ اینڈرائڈ فونز میں یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے آپ متعلق نام اپنے ’جی میل‘ پر فارورڈ کریں اور انھیں لیبل کردیں، اس کے بعد جی میل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے اس ٹیگ کے پیغامات کو اپنے فون کے ساتھ Synchronize کردیں۔چاہیں تو اس کے ساتھ مخصوص ٹون منسلک کردیں۔ آپ چاہے آئی فون استعمال کریں یا اینڈرائڈ، اب ان ذرائع سے موصول ہونے والے ہرپیغام کی اطلاع آپ کا فون خود ہی آپ کو کردے گا۔

دماغ سے کچرا سوچ کو نکال باہر کریں

دماغ میں ہر وقت کئی طرح کی سوچیں کچھ اس طرح ڈیرا ڈالے رکھتی ہیں کہ سوچوں کے کچرے میں آپ کئی اہم باتیں بھول جاتی ہیں یا نظرانداز کرجاتی ہیں۔ اپنے دماغ کو سکون دینے کے لیے یوگا کریں۔ 2014میں سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق، مسلسل آٹھ ہفتوں تک ہر ہفتے تین بار یوگا کرنے والے افراد کی یادداشت اور معلومات پر عمل درآمد کی صلاحیت پہلے سے کہیں بہتر ہوجاتی ہے۔

اپنی جگہ کوصاف کردیں

Clear the Clutter, Find Happiness کی مصنفہ ڈونا اسمالین کیوپر کہتی ہیں کہ تین منٹ میں آپ ایسا کچھ حاصل کرسکتی ہیں، جو آپ نے کبھی سوچا بھی نہیں۔ جب تک پاپ کارن تیار ہورہے ہوں،تب تک آپ کچن ڈرائر کو منظم کردیں۔ اس طرح کے تین تین منٹ کے ٹاسک سرانجام دے کر آپ اپنی زندگی کو آسان بناسکتی ہیں۔

کلیکشن کو ڈسپلے کریں

کلیکشن وہ کریں کہ جسے آپ گھر میں سجاکر ڈسپلے کرسکیں۔ ایسی کسی کلیکشن کا کیا فائدہ، جسے آپ الماری یا اسٹور کے کونے میں بند کرکے رکھتی چلی جائیں۔اگر آپ نے ایسی کلیکشن اکٹھی کررکھی ہے اور اسے آپ گھر میں ڈسپلے نہیں کرسکتی تو پھر اسے بیچنا/ ضایع کردینا یا کسی اور کو دے دینا ہی بہتر ہے۔

کسی دن ضرورت پڑسکتی ہے

اکثرخواتین اپنی اکثرچیزوں کو صرف اس لیے ضایع نہیں کرتی کہ ’شاید کسی دن ضرورت پڑجائے‘۔ برائے مہربانی، اس نظریے کو اب دفن کردیں۔ یاد رکھیں، اگر گزشتہ ایک سال کے دوران آپ نے رکھی ہوئی کسی چیز کو استعمال نہیں کیا تو آپ اسے اگلے دس سال میں بھی استعمال نہیں کرنے والی۔ ایسی تمام چیزوں کو ضایع کردیں۔

تازہ ترین