• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیلم جانیوالی جیپ کھائی میں جا گری، 3افراد جاں بحق

نیلم جانیوالی جیپ کھائی میں جا گری، 3افراد جاں بحق

مظفرآباد سے نیلم جانے والی سبزی فروٹ سے بھری جیپ کھائی میں جاگری،حادثے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق جیپ کو حادثہ دیولیاں کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ موڑکاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔

حادثے میں جاںبحق ہونے والوں میں سگے باپ بیٹا بھی شامل ہیں جن کا تعلق تحصیل شاردہ ضلع نیلم سے ہے۔

لاشوں کو جائے حادثہ سے ایم ڈی ایس پٹہکہ منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین