• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غداری کیس، مشرف کو مرکزی ملزم قراردیکر الگ سےمقدمہ چلانے کی اپیل خارج

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نےسنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو مرکزی ملزم قراردیتے ہوئے ان کے خلاف الگ سے مقدمہ چلانے اور ان کے ساتھی ملزمان کے خلاف الگ سے مقدمہ چلانے کے حوالے سے اپیل کو غیر موثر ہونے کی بناء پرخارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ درخواست گزار چاہے تو اب بھی سنگین غداری کیس کی خصوصی عدالت سے رجوع کرسکتا ہے، جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس مقبول باقر پر مشتمل تین رکنی بنچ نے پیر کے روز توفیق آصف کی درخواست کی سماعت کی تو ان کی جانب سے حامد خان ایڈوکیٹ پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ انکے موکل نے عوام ا لنا س کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کیس میں خصوصی عدالت کے 21نومبر 2014 کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی، کہ عدالت سنگین غداری کیس میں پرویز مشرف کو مرکزی ملزم قراردیتے ہوئے ان کے خلاف الگ سے مقدمہ چلانے اور ان کے ساتھی ملزمان کے خلاف الگ سے مقدمہ چلانے کا حکم جاری کرے تاہم عدالت نے لوکس سٹینڈائی ( درخواست گزار کی قانونی حیثیت )کی بناء پر ان کی درخواست خارج کردی تھی ، جس پرجسٹس گلزار احمد نے فاضل وکیل کو کہا کہ آپ نئی درخواست کے بجائے اسی کیس میں پارٹی بن جائیں، عدالت کیس کا کوئی تیسرا پہلو نہیں نکالنا چاہتی،جب ہائی کورٹ اس فیصلہ کو کالعدم قرار دے چکی ہے تو آپ سپریم کورٹ سے کیوں اس فیصلے کو دوبارہ کالعدم قرار دلوانا چاہتے ہیں؟بعدازاں عدالت نے درخواست کو غیر موثر ہونے پر خارج کردیا اور درخواست گزار کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔
تازہ ترین