• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئے کرنسی نوٹ ان بینک برانچوںسے حاصل کریں

عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی ضرورت کسے نہیں ہوتی،ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر جو عیدی تقسیم کی جائے وہ نئے کرنسی نوٹوں میں دی جائے پرانے نوٹوں میں عیدی کا لطف پھیکا پھیکا سا رہتا ہے۔

عیدی تقسیم کرنے والوں میں پاکستانیوں کا بھی کوئی ثانی نہیں اور اسٹیٹ بینک کی رپورٹوں کے مطابق پاکستانی ہر سال اربوں روپے کی عیدی تقسیم کرتے ہیں۔

اسی ضرورت کے تحت اسٹیٹ بینک اپنے صارفین کیلئےہر سال نئے کرنسی نوٹوں کا اجراء کرتا ہے لیکن نوٹوں کی تقسیم پرہر مرتبہ اعتراضات کے انبارلگائے گئے ،کبھی کوئی الزام عائد کیا گیا تو کبھی کوئی الزام۔

اسٹیٹ بینک نے چند سالوں سے نئے نوٹوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ایس ایم ایس سروس کاجو طریقہ اختیار کیا ہے اس طریقہ سے صارفین کی شکایات دور ہو ئی ہیں اور اب یہ طریقہ کار مقبول بھی ہواہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس سال بھی عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہےاور ان کو حاصل کرنے کا طریقہ کار بھی جاری کیا ہے، جس کے تحت صارفین کو اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اور بینک کا برانچ کوڈ 8877 پر ایس ایم ایس کرنا ہوگا۔

اسٹیٹ بینک نے صارفین کی آسانی کیلئے منتخب بینک برانچز کی فہرست بھی جاری کی ہے جس کا پتہ اور برانچ کوڈ بھی ان کے ساتھ درج ہے،یہ فہرست درج ذیل ہے۔


تازہ ترین