• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدارس کے بارے میں چوہدری نثار کا بیان حقیقت کا عکاس ہے،علماء کرام

اولڈہم (پ ر)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا یہ بیان کہ مدارس دہشت گردی پھیلانے کا نہیں بلکہ دہشت گردی روکنے کا ذریعہ ہیںسو فیصد حقیقت بیان کی گئی ہے۔ اگر حکومت کے دوسرے لوگ بھی چوہدری نثار علی خان کے موقف سے اتفاق کرکے ان کے ہاتھ مضبوط کریں تو مٹھی بھر دہشت گردوں کا صفایا ہوکر علماء و فقہا اور دینی مدارس اور دینی جماعتوں اور حکومت کے درمیان غلط فہمیاں بھی ختم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار سواداعظم اہل سنت والجماعت کے مرکزی قائدین مفتی محمد تقی،مولانا محمد احسن مولانا محمد شفیق، مولانا ضیاء المحسن، مفتی محمد ادریس، مولانا یونس خان، حافظ محمد ارشاد، مولانا حامد خان، مولانا محمد ماجد، مولانا عمر فاروق، مولانا عادل فاروق، حافظ عامر فاروق اور مولانا قاری عبدالرشید نے مشترکہ بیان میں کیا۔رہنمائوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی وزیرداخلہ مکمل باخبر ہیں تمام سیکورٹی کی رپورٹیں ان کے سامنے ہیں۔ لہٰذا مدارس کے حوالے سے ان کا بیان حقیقت کا صحیح عکاس ہے۔اس سے تنظیمات مدارس کی انتظامیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی بھی بڑھنے کی بجائے کم ہوگی۔پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں میں تبلیغی جماعت پر پابندی کا فیصلہ سراسر غیراسلامی اور نظریہ پاکستان کے خلاف ہے جسکو واپس لیا جائے۔
تازہ ترین