• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ،نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف بغاوت کے الزام میں کارروائی کی درخواست،وفاقی حکومت کو جواب کیلئے 21 جون تک مہلت

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزرا ئےاعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر بغاوت کے الزام میں کارروائی کیلئے درخواست پر وفاقی حکومت، سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن اور پیمرا کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی ہے. لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے سابق وزرا اعظم کیخلاف سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک کی درخواست پر سماعت کی جس میں نواز شریف کے متنازع انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا اور نشاندہی کی گئی کہ نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمیٰ کے حلف کی پاسداری نہیں کی، قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں اس بیان کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔شاہد خاقان عباسی نے اپنی زیر صدارت بند کمرے کے اجلاس کی کارروائی کے بارے میں نواز شریف کو بتایا اس طرح وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے حلف پر عمل نہیں کیا، دونوں کیخلاف حلف کی پاسداری نہ کرنے پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 124 اے کے تحت بغاوت کے الزام میں کارروائی عمل میں لائی جائے.وفاقی حکومت کے وکیل نے استدعا کہ درخواست کا جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔فل بنچ نے استدعا منظور کرلی اور 21 جون تک جواب داخل کیلئے وقت دے دیا۔
تازہ ترین