• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومانیہ کےصدر کا ملکی عدالتی نظام پر ریفرینڈم کرانے پر غور

بخارسٹ ( نیوز ڈیسک) رومانیہ کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی نظام پر ایک ریفرنڈم کرانے پر غور کررہے ہیں، ملک میں اس وقت قوانین اور بدعنوانی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ 30 مئی کو عدالت نے وزارتِ انصاف کے بعد انسداد دہشت گردی کے چیف پراسیکیوٹرکو بھی برطرف کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ صدر کلاس لوہانیس کا اس حوالے سے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں صدر، وکیل اور وزارتِ انصاف کے کردار کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے حکمران جماعت سوشل سوسائٹی پارٹی پر الزام لگایا کہ وہ صدر کے کردار کو عدالتی نظام کے ذریعے کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔
تازہ ترین