لبنان میں گزشتہ ماہ زخمی ہونے والا اقوام متحدہ امن مشن کا انڈونیشی نژاد رکن دم توڑ گیا۔ اس طرح لبنان جنگ میں ہلاک ہونے والے یو این مشن کے اہل کاروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔
ادھر دوسری جانب حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی فیاض نے لبنان جنگ بندی کو بے معنی قرار دے دیا۔
حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی فیاض کا جاری اپنے بیان میں کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ مسلسل اسرائیلی جارحانہ اقدامات کے باعث بے معنی ہوچکا ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ حزب اللہ کو لبنان میں اسرائیلی حملوں کا جواب دینے کا حق حاصل ہے۔