• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘کی ریلیز میں دو دن باقی


بالی و وڈ کے سلطان سلمان خان اپنے مداحوں کو اس عید پر بھی تحفہ دینے آرہے ہیں ۔جی ہاں، سلمان خان کی ایکشن سے بھرپور فلم’ریس تھری‘کی ریلیز میں صرف دو دن باقی ہیں ۔

 سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘کی ریلیز میں دو دن باقی

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم کی گزشتہ روز فلم '’ریس تھری‘کی اسکریننگ ہوئی جس میں دبنگ خان، جیکولین فرنینڈس، سہیل خان، ثاقب سلیم، انیل کپور، ڈیزی شاہ، بوبی دیول سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اور بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی نے شرکت کی۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فلم’ ریس تھری‘ نے اپنی ریلیز سے قبل ہی کمائی کا بڑا ریکارڈ بنالیا ہے اور فلم کے سیٹیلائٹ رائٹس کی مد میں 150بھارتی روپے کی ڈیل کرکے عامر خان کی دنگل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ ڈسٹری بیوٹرز رائٹس 150کروڑمیں فروخت کئے گئے ہیں اور فلم کا بجٹ بھی تقریباََ پورا کرلیا ہے۔

واضح رہے ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والے فلم ’ریس کی تیسری ‘کڑی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم، ڈیزی شاہ شامل ہیں جبکہ فلم 'ریس تھری 'اس سال عید کے موقع پر15جون کو نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین