مصنّف: منیر احمد منیر
صفحات 352:، قیمت 600:روپے
ناشر: ماہ نامہ آتش فشاں، علّامہ اقبال ٹائون، لاہور
پاکستان کے ثقافتی دارالحکومت، لاہور کے بارے میں یہ کتاب یادوں کا ایک خُوب صُورت مرقعّ ہے۔ قدیم تصاویر، بزرگوں کے انٹرویوز اور تاریخی واقعات اور قصّے پڑھتے ہوئے، آنکھوں کے سامنے ایک فلم سی چلنے لگتی ہے۔ مصنّف نے یہ کتاب نہیں لکھی، بلکہ گزری یادوں کو سمیٹ کر ایک خزینہ ہمارے سامنے پیش کردیا ہے۔ پڑھیے اور ماضی میں ڈوبتے چلے جائیے۔ آخری صفحات میں مصنّف نے کتاب کے عنوان سے خستہ حال تاریخی یادگاروں کی تصاویر بھی دی ہیں، جن پر اگر فوری توجّہ نہ دی گئی، تو ان کا نام و نشان باقی نہیں رہے گا۔ کتاب اچھے انداز میں شایع کی گئی ہے۔ حوالہ جاتی کتب، اِسی انداز میں شایع ہونی چاہئیں۔