شاعر: شوکت محمود شوکت
صفحات: 144، قیمت: 300روپے
ناشر: رُمیل ہائوس آف پبلی کیشنز، اقبال روڈ ، راول پنڈی
نعت گوئی، فن سے زیادہ عطاوکرم کی بات ہے۔ اللہ یہ شعور کسی کسی کو عطا فرماتا ہے۔ نعت گوئی میں حد درجہ احتیاط و احترام لازم ہے۔ درس و تدریس سے وابستہ شوکت محمود شوکت کے اس نعتیہ مجموعے میں 63نعتیں شامل ہیں، جن کا انتخاب ان کے بہ قول نہایت عرق ریزی اور احتیاط سے کیا گیا ہے۔ عقیدت و محبّت میں ڈوبی یہ نعتیں ان کی فکر کی گہرائی کی آئینہ دار ہیں۔ کتاب اچھے گیٹ اَپ کے ساتھ شایع کی گئی ہے۔