• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نئی کتاب: کیا کیا ہمیں یاد آیا

مصنّف:غلام نبی اعوان

صفحات224:، قیمت700:روپے

ناشر:مقبول اکیڈمی، سرکلر روڈ، چوک اُردو بازار، لاہور

یہ غلام نبی اعوان کی اُن تحریروں کا مجموعہ ہے، جو لاہور کے ایک ماہ نامے میں وقتاً فوقتاً شایع ہوئیں۔ صاحبِ کتاب فوج میں میجر رہے، نمل یونی ورسٹی میں استاد اور عامل صحافی کے طور پر بھی کام کیا۔ عُمر بَھر کا ہر تجربہ اُن کی تحریروں میں نمایاں نظر آتا ہے۔ ان تحریروں میں ان کی سوانح بھی ہے اور وطنِ عزیز کے بارے میں بے باک تبصرے بھی۔ قبل ازیں، ان کی دیگر تصانیف بھی شایع ہو چکی ہیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب کی طباعت و اشاعت عام سی ہے، مگر قیمت عام نہیں۔ ایک عام قاری شاید ہی خرید سکے۔

تازہ ترین
تازہ ترین