سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے این اے 63سے منظور ہونے والے کاغذات نامزدگی ایپلٹ ٹریبونل میں چیلنج کر دیے گئے۔
ایپلٹ ٹریبونل نے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔
راولپنڈی کی ایپلٹ ٹریبونل میں چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل کی سماعت کی گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملزم ہیں، لہٰذا ان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جائیں۔
ایپلٹ ٹریبونل نے اپنے فیصلے میں چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی کے خلاف درخواست مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ درخواست گزار این اے 63 کے ووٹر نہیں ہیں۔